ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے کجریوال کو قتل کرنے کی سازش کی:سسودیا

بی جے پی نے کجریوال کو قتل کرنے کی سازش کی:سسودیا

Sat, 26 Nov 2022 11:35:50    S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گجرات اور دہلی کارپوریشن انتخابات میں اپنی شکست سے اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے اب وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو قتل کرنے کی سازش شروع کر دی ہے - عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر مسٹر سسودیا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات اور کارپوریشن کھونے کے خوف سے تنگ آکر بی جے پی اب پارٹی کے قومی کنوینر مسٹر کجریوال کو مارنے کی سازش کر رہی ہے - بی جے پی ایم پی منوج تیواری کھلے عام اروند کجریوال کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں - مسٹر کجریوال کو بدنام کرنے کی بی جے پی کی تمام سازشیں ناکام ہونے کے بعد اب وہ انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں -

دہلی کے وزیر اعلیٰ کو کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے، انہیں گرفتار کرکے یہ پوچھنا چاہئے کہ انہیں اس سازش کے بارے میں کیا معلوم تھا-انہوں نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن اور گجرات اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو زبردست عوامی حمایت مل رہی ہے - اس کی وجہ سے بی جے پی کی شکست یقینی ہے - ایسے میں شکست کا خوف بی جے پی پر اس حد تک حاوی ہو گیا ہے کہ وہ بوکھلا گئی ہے - اس الیکشن سے پہلے بی جے پی والوں نے مسٹر کجریوال کو بدنام کرنے کی بہت سازشیں کیں -انہوں نے کہا کہ مسٹر کجریوال پر حملہ ہوسکتا ہے - بڑا سوال یہ ہے کہ مسٹر تیواری کو کیسے پتہ چلا کہ وزیر اعلیٰ کجریوال پر حملہ ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں - اس معاملے کی شکایت الیکشن کمیشن سے کریں گے - ان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے اور مسٹر کجریوال کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بی جے پی ایم پی تیواری کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کریں گے -


Share: