نئی دہلی4مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی بی جے پی نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے گمنام کاروبار کے ملزم صحت اور وزیر ٹرانسپورٹ ستیندر جین کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔ پارٹی نے کیجریوال سے وزیر کی مالی گڑبڑیوں پر بیان کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی صدر منوج تیواری نے ہفتہ کو کہا کہ دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کی 33 کروڑ روپے کی گمنام پراپرٹی کے منسلکہ سے متعلق اطلاعات کے بعدجین کے حوالہ کاروبار اور دیگر بغیر حساب کتاب کاروبار کے سلسلے میں زیر التوا مقدمات اب بہت ہی حساس ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی عزت کی نظر سے یہ مناسب ہوگا کہ ستیندر جین کو اس معاملے میں تفتیش مکمل ہونے تک کابینہ سے ہٹا دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعلیٰ نے ستیندر جین کی مالی گڑبڑیوں کے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اس دہلی کے لوگوں کو یہ یقین کرنے کی وجہ مل گئی ہے کہ غیر قانونی طور پر حاصل پراپرٹی شاید عام آدمی پارٹی کے خزانے سے متعلق ہے۔