ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کے 5اضلاع میں تشدد کے بعد125افراد گرفتار،نتیش سرکار کا رویہ سخت

بہار کے 5اضلاع میں تشدد کے بعد125افراد گرفتار،نتیش سرکار کا رویہ سخت

Tue, 04 Apr 2023 12:26:33    S.O. News Service

پٹنہ، 4/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) رام نومی کے جلوس کے بعد بہارکے 5 اضلاع میںتشددجاری ہے۔ بہار شریف اور نالندہ کے ساسا رام میں۲؍دن سے فائرنگ اور بم باری جاری ہے۔نالندہ میں گولی لگنے سے ایک کی موت ہوگئی۔ دونوں مقامات پر 38افراد زخمی ہیں۔بھاگلپور اور گیا میں بھی جھگڑا ہوا ہے۔ مونگیر میں بھی سنیچرکی رات مورتی وسرجن کے نام پر2گروپوں میں لڑائی ہوئی اور پتھراؤہوا۔اب تک125 سے زائدافراد کو گرفتار کیاجا چکاہے۔ پیرا ملٹری کی 10کمپنیاں متاثرہ اضلاع میں بھیج دی گئی ہیں۔

 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تشدد کے بارے میں گورنر راجندر ارلیکر سے فون پر بات کی۔ مرکزی نیم فوجی دستے بھی بہار بھیجے جائیں گے۔

 جبکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی حالات پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ نےعہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس انتظامیہ کو مکمل تیار رہنےکی ہدایت بھی کی۔ نتیش کمار نے بہار شریف میں تشددمیں مارے گئے نوجوانوں کے لواحقین سے بھی فون پر بات کی۔اس کے ساتھ ہی 5لاکھ کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 روہتاس پولیس نےمیڈیا رپورٹس کی تردید کی ہےجس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندو مسلمانوں کے خوف سےسہسرام میں اپنے گھر چھوڑ رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اپنا علاقہ نہیں چھوڑا۔

 روہتاس کے ضلع ہیڈکوارٹرزسہسرام کے سفولا گنج علاقے میںسنیچرکی شام ایک بار پھربم پھینکے گئے۔پولیس نے گھروں میںسرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اس میں مزید 8 افراد کو حراست میں لیا گیا۔جمعرات کی رات رام نومی کے جلوس کے بعد سےیہاں ہنگامہ برپاہے۔ سہج لال علاقہ میں موٹر سائیکلوںکی پارکنگ اور نعرے بازی پر جھگڑا شروع ہوگیا۔ایک طرف لوگوں پر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے اور جلوس سے واپس آنے والے لوگوں کو زدوکوب کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔جمعہ کو دوسری طرف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آ گئے۔ سہسرام کے بستی موڈ، چوکھنڈی، آدم کھنی، سونا پٹی وغیرہ علاقوں میں پتھراؤ کیا گیا۔ اس دوران بم بھی پھینکے گئے۔کچھ گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ہنگامہ آرائی اور دھماکے میں ۸؍افراد زخمی ہوگئے۔ اب تک۳۲؍گرفتار ہو چکے ہیں۔

 نالندہ کےبہار شریف میں، جہاں جمعہ کو تشدد ہوا تھا، اس سے ایک کلومیٹر دور،سنیچرکی رات ایک بار پھرفائرنگ ہوئی۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، جب کہ2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔یہاں دفعہ ۱۴۴؍نافذ ہے۔ بہار شریف میں77گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ 30افراد زخمی ہیں۔

 بہار شریف میں جمعہ کو رام نومی کے جلوس کے دوران گگن دیوان کے قریب2 گروہ آپس میں ٹکرا گئے۔دونوں طرف سے پتھراؤ بھی ہوا۔ اس کے بعد مشتعل لوگوں نے گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگا دی۔ تقریباً ایک درجن گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ فائرنگ بھی ہوئی، جس میں6 افراد کو گولیاں لگیں۔

 گیاکے چکند تھانہ علاقے میں جمعہ کی شام رام نومی کے جلوس  کے نام پردونوں پارٹیوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ ایک طرف کے لوگوںنے پولیس پرپتھراؤ بھی کیا۔ اس میں2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پتھراؤ کے بعد کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے پتھراؤ کرنے والے گروپ کے  16افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس وقت پولیس نے گاؤں میںڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ صورتحال قابو میں ہے۔

 بھاگلپورکے نوگچھیا کے کھارک تھانہ علاقے میں جمعہ کی رات رام نومی کے جلوس کے دوران 2گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ لڑائی میں ایک طرف سے ایک خاتون شدید زخمی ہے۔ ایس ڈی او اتم کمار، ایس ڈی پی او دلیپ کمار سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ نوگچھیا کے ایس پی سوشانت کمار سروج نے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 مونگیر کے گدھیرام پور میں سنیچرکو مورتی وسرجن کے دوران جھگڑا ہوا۔ بدمعاش نےپتھرپھینکے۔اس پرمقامی لوگوں اور وسرجن کیلئےجانے والے لوگوں میں پتھراؤ ہوا۔ پولیس کی گاڑی میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔کئی لوگ زخمی ہوئے۔2گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتےہوئے ایس ڈی ایم، ڈی ایس پی سمیت کئی تھانوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔


Share: