بھٹکل، 18/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل کےساحلی کنارے پرواقع قصبہ تینگن گنڈی کی ناخدا مرکزی جماعت المسلمین کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جناب علی آدم اِبّو صدراورجناب عبداللہ دانش چاؤس جنرل سکریٹری کے عہدہ پر منتخب ہوگئے۔
انتخابات کا یہ عمل مورخہ 17 اگست 2023 بروزجمعرات بعد نمازعشاء ٹھیک 10 بجے جامع مسجد تینگن گنڈی میں منعقد ہوا تھا جس میں پہلے نئی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی، پھر عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔
انتظامیہ کی اس نشست میں سابق جنرل سکریٹری مولانا محمد اقبال بنگالی نے پچھلی تین سالہ میعاد کی کارگردگی رپورٹ کےاورپھر حساب کتاب پیش کیا۔ جسکو سبھی اراکین نے متفقہ طورپر منظور کیا۔ اس کے بعد اگلے تین سالہ معیاد کے لئے نئی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انتظامیہ نے انتخابات کے ذریعہ جناب علی آدم اِبّوصاحب کو صدراورعبداللہ دانش چاؤس کوجنرل سکریٹری کے عہدہ کے لئے منتخب کیا۔
یاد رہے کہ جناب علی آدم اِبّوصاحب ہیبلے گرام پنچایت میں نائب صدر کے عہدہ پر رہ کر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ناخدا مرکزی جماعت المسلمین پانچ محلوں پر مشتمل ہے، جس میں جامع مسجد تنیگن گنڈی، جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد، عطار محلہ کی مسجد عطار، علی میاں کالونی کی مسجد اُمّ علی سمیت فردوس نگر کی مسجد فردوس اورمسجد قباء آتے ہیں۔ نئی انتظامیہ میں ہرمحلے سے چھ چھ ممبران کو انتطامیہ میں شامل کیا گیا ہے۔
نشست میں ناخدا مسلم جماعت دبئی، ناخدا مسلم جماعت ابوظہبی اورناخدا مسلم جماعت مسقط کے عہدیداران بھی شریک تھے۔
مولانا اسحاق ڈانگی کی صدارت میں میٹنگ کا آغازحافظ شاہد ڈانگی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا تھا۔
نو منتخب عہدیداران اس طرح ہیں:
صدر: محمد علی آدم اِبّو
نائب صدر اول : عبدالمجید اِبّو
نائب صدر دوم :جعفری علی بنگالی
سکریٹری : عبداللہ دانش چاؤس
نائب سکریٹری : مولانا محمد اسماعیل ڈانگی ندوی
معاون سکریٹری: محمد ناصر خورشے
خازن : مولانا اسحاق ڈانگی
محاسب : افتخار یوسف پوتکار