بھٹکل 11 / دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا اسمبلی انتخابات قریب آنے کے ساتھ جو سیاسی ہلچل شروع ہوئی ہے اس کے مطابق اب جنتا دل ایس بھٹکل یونٹ کے لئے بھی نئے عہدیداران کا تقرر عمل میں آیا ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھٹکل تعلقہ جے ڈی ایس کی صدارت کے منصب پر معروف سیاسی لیڈر جناب عنایت اللہ شاہ بندری فائز تھے ۔ اب میعاد کار ختم ہونے پر ان کی جگہ ایڈوکیٹ راج وردھن این نائک کو بھٹکل تعلقہ یونٹ کا صدراور جنرل سیکریٹری کے طور پر نارائن این نائک کو نامزد مقرر کیا گیا ہے ۔
اسی طرح دیگر عہدیداروں میں منجو ناتھ ایم نائک جوائنٹ سیکریٹری، شری دھر این نائک آرگنائزنگ سیکریٹری، منجو ناتھ ایم باکڑ جوائنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری اور خزانچی کے بطور سنُّو سوکرا گونڈا کو نامزد کیا گیا ہے ۔
جنتا دل ایس کے ضلع صدر گنپیّا گوڈا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا اور سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کی ہدایات پر عمل پیرائی کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ یونٹ کے لئے نئی نامزدگیا کی گئی ہیں ۔