بھٹکل 15/اگست (ایس او نیوز) صدسالہ قدیم اور سب سے بڑا سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کا سالانہ عام اجلاس آج 15/اگست بروز جمعرات رات نو بجے تنظیم ہال میں منعقد ہوگا جس میں تنظیم کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے دی ہے۔
انہوں نے تنظیم کے جملہ عام اراکین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اہم اجلاس میں شرکت کرکے قوم و ملت کے سماجی، سیاسی و فلاحی ادارہ تنظیم سے اظہار وابستگی ظاہر کریں اور تنظیم کی سرگرمیوں کے تعلق سے مکمل جانکاری حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین کے لئے سوالات کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے اُن حضرات سے جنہوں نے ابھی تک تنظیم کے ممبرنہیں بنے ہیں، گذارش کی ہے کہ وہ جلد ازجلد دفتر تنظیم سے رجوع ہوکر ممبرشپ کی کاروائی انجام دیں، جس کے لئے آدھار کارڈ ساتھ لانا ضروری ہوگا۔
واضح رہے کہ اراکین کی کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اور عام اراکین کی مانگ کو دیکھتے ہوئے اِس بار یہ اجلاس رات نو بجے منعقد کیا گیا ہے، اس بناء پر توقع کی جارہی ہے کہ اِس بار کثیر تعداد میں ممبران شریک ہوں گے۔