ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : جامع مسجد سیدنا ابراہیم کےلئے عہدیداران کا انتخاب؛ حافظ جمال حسین صدر اور محمد عرفان جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل : جامع مسجد سیدنا ابراہیم کےلئے عہدیداران کا انتخاب؛ حافظ جمال حسین صدر اور محمد عرفان جنرل سکریٹری منتخب

Mon, 07 Aug 2023 14:21:11    S.O. News Service

بھٹکل:6/اگست(ایس او نیوز) بروز جمعرات 3 اگست 2023 بعد نمازعشاء جامع مسجد سیدنا ابراہیم، جامعہ آباد ، تینگن گنڈی ، بھٹکل کی انتظامیہ کمیٹی کی اہم نشست منعقد ہوئی۔  جس میں اگلے تین سالہ میعاد کے لئے نئی انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی ۔ صدر کے طورپر حافظ جمال حسین کاوا اور جنرل سکریٹری کی حیثیت سے محمد عرفان کمپا متفقہ طورپر منتخب ہوئے۔ 

انتظامیہ نشست میں سابق جنرل سکریٹری رفاقت علی بھنڈی نے  پچھلی  تین  سالہ میعاد کی  کارگردگی   اور حساب کتاب پیش کیا۔ جسکو سبھی ممبران نے متفقہ طورپر منظوری دی۔ اس کے بعد اگلے تین سالہ معیاد کے لئے نئی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انتظامیہ نے اتفاق رائے سے حافظ جمال حسین کاوا  کو صدراور محمد عرفان کمپا کوجنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداران کے طورپر  محمد عباس ڈڈّی  نائب صدر، رفاقت علی بھنڈی سکریٹری، محمد یوسف علاوہ خازن اور محاسب کے طور پر عبداللہ دانش چاؤس  منتخب ہوئے ہیں۔ عہدیداران کے انتخاب سے قبل مسجد کی نئی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی،نومنتخب  اراکین کے نام اس طرح ہیں:محمد غوث بنگالی،، ابوبکر کالو، یعقوب شمالی، آد م اِبوّ، خواجہ ملاّ، مشتاق احمد  بوٹلیر، حافظ اسماعیل اکبر، ریاض بوٹلیر، ابواحمد فراش، عبدالغفور کالو، مناف ڈنڈیا، عبدالمطلب پوتکار، عبدالمطلب ڈنڈیا،محمد سلیم الجی، محمد شفیع الجی، ارشاد اِبوّ، موسیٰ ملاّ ، سلیمان ملاّ ، اسداللہ بنگالی۔ 

نشست کا آغاز حافظ اسماعیل اکبر کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔بزرگ رکن  محمد غوث بنگالی نے انتخابی نشست کی  صدرات کی۔ تقریباً رات 10:30 بجے نشست کا اختتام ہوا۔


Share: