ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب شیرور سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران دو غرق ہوکر لاپتہ

بھٹکل کے قریب شیرور سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران دو غرق ہوکر لاپتہ

Sun, 27 Aug 2023 19:59:38    S.O. News Service

بھٹکل 27/اگست (ایس او نیوز)  پڑوسی قصبہ شیرور  کیسر کوڈی ، بحرعرب میں   مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران  دو نوجوان سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگئے، البتہ دیگر دو واپس کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ حادثہ اتوار شام کو پیش آیا۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت  مُصعب ابن  مصطفیٰ گنگولی اور نہزان  ابن  نورالامین  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان کی عمر قریب  18 سے 20 سال کے درمیان  بتائی گئی ہے۔

پتہ  چلا ہے کہ مُصعب بھٹکل انجمن کالج میں بی کام(آخری سال)  میں زیر تعلیم تھا، جبکہ نہزان  تین ، چار روز قبل ہی دبئی سے لوٹا تھا۔دونوں قریبی رشتہ دار بھی تھے۔  

 شام کا اندھیرا پھیلنے تک کافی ماہی گیروں اور نوجوانوں نے بوٹوں اور کشتیوں کی مدد سے  دونوں کو تلاش کرنے کی کافی  کوشش کی ، مگردونوں کا  ہنوز پتہ  نہیں چل پایا ہے، بتایا گیا ہے کہ  کل پیر کو تلاشی مہم واپس شروع کی جائے گی۔

اطلاع ملتے ہی بیندور پولس ، فائر بریگیڈ کاعملہ اور  کوسٹل سیکوریٹی پولس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور واقعے کی جانکاری حاصل کی۔


Share: