بھٹکل 22/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے وینکٹاپور بریج سے ایک لاری تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی، البتہ بریج کی ریلنگ کی وجہ سے لاری ندی میں گرتے گرتے رہ گئی۔ حادثہ پیر دیر رات کو پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ کوئلہ سے بھری لاری مینگلور سے ہوسپیٹ جارہی تھی، وینکٹاپور بریج پر پنچتے پہنچتے بے قابو ہوگئی اور بریج سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ لاری کا اگلا حصہ ریلنگ کے اندر گھس گیا۔ مگر لاری ڈرایئور جس کی شناخت دہلی کے رہائشی ربیع کی حیثیت سے کی گئی ہے، حادثہ میں بال بال بچ گیا۔