بھٹکل،22؍دسمبر (ایس او نیوز) 24 ڈسمبر کو بھٹکل نوائط کالونی رابطہ ہال میں ایس آئی او (بھٹکل یونٹ) کی جانب سےسائبر کرائم اورڈیجیٹل پرائیوسی پر ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں طلبہ و طالبات کو شریک ہونے اور سائبر سیکورٹی کے تعلق سے مکمل معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ایس آئی او کے سکریٹری مشائخ طالش نے بتایا کہ کئی دنوں سے شہر بھٹکل میں ایسے کیسس موصول ہورہے تھے جس کو لے کر طلبہ و طالبات دونوں پریشان ہیں۔ سننے میں آرہا ہے کہ سوشیل میڈیا پر فیک آئی ڈی بنا کر طلبہ اور خصوصاً طالبات کی تصاویر لے کر انہیں بلیک میل کیاجاتا ہے۔ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے ایس آئی او بھٹکل یونٹ نے طلبہ و طالبات کے لئے ایک دن کےورک شاپ کا انعقاد کیا ہے جس میں سائبر سیکورٹی کے ماہرین مخاطب ہونگے۔ ورکشاپ میں ایک سیشن ڈیجیٹل پرائیوسی پر بھی ہوگا جس میں ایس آئی او انڈیا کے سابق سینٹرل ایڈوائزری کونسل کے ممبر اورعظیم پریم جی یونیورسیٹی کے فیکلٹی مجاہد الاسلام مہمانِ خصوصی ہونگے۔
پروگرام 24 دسمبر 2022 کو رابطہ ہال نوائط کالونی میں ٹھیک 4:30 بجے شروع ہوگاجس میں صرف 15 سے 30 سال تک کی عمر کے اسٹوڈینٹس شریک ہوسکیں گے۔ اسٹوڈینٹس سے درخواست کی گئی ہے کہ نیچے دئیے گئے آن لائن فارم کے ذریعے اپنا نام درج کرائیں اور مقررہ وقت پر ورکشاپ پہنچے۔
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdzxAuZfaXFh8aMZOwYNg_3eZvVqSLNt-h2Q6YN6Eys5PC4HA/viewform