ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں کار اور بائیک کی ٹکر میں بائک سوار ہلاک

بھٹکل میں کار اور بائیک کی ٹکر میں بائک سوار ہلاک

Sat, 10 Dec 2022 00:41:30    S.O. News Service

بھٹکل 9 ڈسمبر (ایس او نیوز) موگلی ہونڈا نیشنل ہائی وے پر کار اور بائک کے درمیان ہوئے تصادم میں بائک سوار کی موت واقع ہوگئی، جس کی شناخت بینڈیکن، موسیٰ نگر کے رہنے والے سید عمران کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعہ صبح قریب گیارہ بجے موگلی ہونڈا نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران اپنی ایم 80، ٹو وہیلر پر سوار غالباََ ہائی وے کراس کرنے کی کوشش میں تھا جس کے دوران کمٹہ سے اڈپی جانے والی تیز رفتار کار کی زد میں آگیا۔ ٹکر لگتے ہی عمران اچھل کر ہائی وے کے دوسری جانب جاگرا جس کے نتیجے میں اس کے سر سمیت ہاتھ اور پیر کو بھی شدید چوٹ لگی، اسے فوری طور پر اڈپی اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر زخموں کی تاب نہ لاکر وہ راستے میں ہی چل بسا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔


Share: