ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں موٹر بائک حادثہ؛ بائک سوار شدید زخمی

بھٹکل میں موٹر بائک حادثہ؛ بائک سوار شدید زخمی

Mon, 12 Dec 2022 16:53:06    S.O. News Service

بھٹکل 12 ڈسمبر (ایس او نیوز) شمس الدین سرکل کے قریب  نیشنل ہائی وے  پر ایک بائک سوار اُس وقت  شدید زخمی ہوگیا جسے غالباً ایک ٹینکر چھوگئی تھی۔ زخمی  بائک سوار کی شناخت جامع اسٹریٹ کے رہائشی عبدالباقی ائیکری (44) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

عبدالباقی کو فوری طور پر  بھٹکل سرکاری اسپتال  میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد مزیدعلاج کے لئے اُڈپی اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ عبدالباقی دوپہر قریب 2:45 بجے جامع اسٹریٹ  اپنے مکان سے اپنے سسرال مدینہ کالونی جارہا تھا، شمس الدین سرکل پر  غالباً ایک ٹینکر اس کی بائک کو چھوگئی، جس کے نتیجے میں بائک کا توازن  بگڑ گیا  اور عبدالباقی بائک سمیت سڑک پر گرگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ  اس کے کان کے اوپری حصہ کو شدید چوٹ لگی ہے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر اسے بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں سے اُڈپی لے جایا گیا ہے۔

گھروالوں اور اس کے دوست احباب  نے عبدالباقی کی جلد صحت یابی کے لئے  عوام الناس سے دعاوں کی  درخواست  کی ہے۔

 

 


Share: