ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں پھرموسلادھاربارش؛ بدھ کو یلوالرٹ اور جمعرات و جمعہ کو اورینج الرٹ

بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں پھرموسلادھاربارش؛ بدھ کو یلوالرٹ اور جمعرات و جمعہ کو اورینج الرٹ

Tue, 18 Jul 2023 12:35:52    S.O. News Service

بھٹکل 18/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں پھر ایک بارموسلادھاربارش سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ  اگلے تین دنوں تک ساحلی کرناٹک میں شدید بارش کا امکان ہے،البتہ بارش اتنی زیادہ شدید بھی نہیں ہوگا، جیسی اس ماہ کے ابتدائی ایام میں ہوئی تھی، مگر یلوالرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اُترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بدھ کو (64.5 ایم ایم تا 204.4 ایم ایم) تک بارش ہوسکتی ہے جبکہ جمعرات اور جمعہ کو زبردست بارش ہونے کا امکان ہے اس لئے ان دو نوں کے لئے آرینج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 


Share: