ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جماعت المسلمین کے ہزارسالہ اجلاس کے موقع پر منعقدہ کوئیز مقابلے کی آخری تاریخ میں دودنوں کی توسیع؛ اب 30 ڈسمبر آخری تاریخ

بھٹکل جماعت المسلمین کے ہزارسالہ اجلاس کے موقع پر منعقدہ کوئیز مقابلے کی آخری تاریخ میں دودنوں کی توسیع؛ اب 30 ڈسمبر آخری تاریخ

Wed, 28 Dec 2022 14:46:13    S.O. News Service

بھٹکل 28 ڈسمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل جماعت المسلمین کی ہزار سالہ تکمیل  پر مورخہ 4 اور 5 جنوری کو منعقدہ ہزار سالہ جلسہ کی تیاریاں زور وشور سے  جاری ہیں، اس تعلق سے منعقدہ کو ئیز مقابلہ  کو لے کر شہر بھٹکل کے گھر گھر میں  کوئیز میں حصہ لینے کا ذوق و شوق بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ کوئیز کے جوابات جمع کرنے کا آج  بدھ 28 ڈسمبر کو آخری دن تھا، مگر  عوام کی بڑھتی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے  اب کوئیز کے جوابات جمع کرنے کی تاریخ میں دو دنوں کی  توسیع کی گئی ہے۔

ہزارسالہ  اجلاس کمیٹی کے کنوینر مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے  بتایا کہ   عوام کے اصرار اور خواہش پر ثقافتی مسابقہ میں جوابات کوجمع کرنے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کی گئی ہے، اب جوابات جمع کرنے کا آخری وقت جماعت آفس میں ان شاء اللہ مورخہ6 جمادی الاخریٰ 1444 مطابق 30/ڈسمبر  2022ء بروز  جمعہ شب 10بجےتک  ہوگا۔

پریس ریلیز میں اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ  کوئیز میں پوچھے گئے سوالات میں 
  سوال نمبر 33 میں غلطی سے  ساتوں فرزندان ڈاکٹر لکھا گیا ہے وہاں دراصل ان کے چھ فرزندان ڈاکٹر ہیں۔ ہونا چاہئے۔
سوال نمبر 89 جناب یونس قاضیا سے متعلق کس ادارہ  کے سکریٹری جنرل پوچھا گیا ہے  وہاں سکریٹری جنرل کی جگہ پر  صدر  ہونا چاہئے۔
عوام  اور اسکولو ں  و مدارس کے طلبہ وطالبات کے لیے  انفرادی تحریری  سوالات صرف 135   ہی ہیں۔
جن سوالات میں صدور وسکریٹریان لکھا گیا ہے اس   کے جواب میں صرف صدر اور جنرل سکریٹری کے نام لکھنا کافی ہوگا۔

بتاتے چلیں کہ کوئز مسابقہ میں بھٹکل و اطراف کنداپور بشمول کنڈ لور وبسرور تا کمٹہ بشمول شراوتی ساحلی پٹی کا کوئی بھی فرد جس کی عمر دس سال یا اس سے زائد ہو انفرادی طور پر حصہ لے سکتا ہے۔کوئز کے جوابات تحریری طور پر جماعت المسلمین جامع مسجد بھٹکل کے آفس میں پہنچ جانے چاہیے، بیرون بھٹکل اور بیرون ہند رہنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ  اپنے کسی عزیز کے وہاٹس ایپ / یا ای میل سے جوابات روانہ کر کے اس کی پرنٹ نکلوا کر جماعت آفس میں جمع کراسکتے ہیں۔

کوئیز کے شرائط مع سوالات اگر آپ تک نہیں پہنچے ہیں تو   نیچے والی لنک پر کلک کرکے پوری فائلس  ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں،  پھر اس کا پرنٹ نکال کر جوابات جماعت آفس میں  جمع کرسکتے ہیں۔

کوئیز  مسابقے کے شرائط مع سوالات کے لئے کلک کریں


Share: