ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھوپال سے تنہا جوان لڑکی کی سائیکل پر بھارت یاترا؛ بھٹکل پہنچ کر کہا؛ خواتین بھارت میں محفوظ ہیں، اسی پیغام کو عام کرنا ہے مقصد

بھوپال سے تنہا جوان لڑکی کی سائیکل پر بھارت یاترا؛ بھٹکل پہنچ کر کہا؛ خواتین بھارت میں محفوظ ہیں، اسی پیغام کو عام کرنا ہے مقصد

Tue, 13 Dec 2022 20:15:49    S.O. News Service

بھٹکل 13/ڈسمبر (ایس او نیوز) مدھیہ پردیش کے بھوپال سے ایک تنہا 24 سالہ جوان  لڑکی سائیکل پر سوار ہوکر  ہندوستان کے سفر پر نکلی ہے اور یہ پوری دنیا کو اس بات کا پیغام دینا چاہتی ہے کہ ملک  ہندوستان میں خواتین محفوظ ہیں اور ملک میں خواتین کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

مدھیہ پردیش کے  راج گڑھ ضلع کے چھوٹے سے گاوں ناٹارام کی رہنے والی آشا مالویہ نے  بتایا کہ وہ اسپورٹس ویمن ہے، مزدور فیملی سے تعلق رکھتی ہے،  ماں نے مزدوری کرکے  پڑھایا لکھایا اور اب مالویہ   چاہتی ہے  کہ  سائیکل پر سوار ہوکر 20,000 کلو میٹر کا سفر  طے کرکے دُنیا کو پیغام دیں کہ  یہاں خواتین محفوظ ہیں۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے  مالویہ نے بتایا کہ اس نے اپنا سفر  اسی سال یکم نومبر سے بھوپال سے شروع کیا، اور 43 دنوں میں   مدھیہ پردیش، گجرات،  دادر نگر حویلی، مہاراشٹرا اور گوا  (یعنی چار ریاستوں) کو عبور کرتے ہوئے  آج   منگل کو  ریاست کرناٹک کے بھٹکل پہنچی ہیں۔ کل بدھ کو  وہ اُڈپی کے لئے روانہ ہوں گی۔ مالویہ نے بتایا کہ  اب تک اس نے 3800 کلومیٹر کا سفر طے کرچکی ہیں  اور اس کا جملہ 300 دنوں کا سفر ہوگا۔ وہ   کل اُڈپی کے لئے نکل رہی ہے، وہاں سے مینگلور ہوکر کیرالہ جائیں گی۔  پھر   دیگر ریاستوں کا دورہ کرتے ہوئے   ماہ ستمبر 2023 میں دہلی پہنچ کر اپنا سفر مکمل کریں گی۔

نوجوانوں کے تعلق سے  مالویہ نے بتایا کہ  نوجوان چھوٹے  چھوٹے مسئلہ  کو لے کر   ہمت ہار جاتے ہیں۔مالویہ نے نوجوانوں کے نام پیغام دیا کہ  وہ ہر مسئلہ کا  سامنا ہمت سے  کریں اور آگے بڑھیں،  اس کے مطابق کوئی بھی مسئلہ ہماری ہمت سے بڑا نہیں ہوتا، بس ہمیں اس کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔

بھٹکل شمس الدین سرکل پر تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مالویہ کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر  تحصیلدار ڈاکٹر سومنت ، روینو انسپکٹڑ  شمبھو،  پی ایس آئی سُوما،  کُڈگُنٹی، یلپّا   وغیرہ موجود تھے۔ مالویہ کا آج بھٹکل سرکیوٹ ہاوس میں قیام رہے گا اورصبح  قریب   آٹھ بجے وہ اُڈپی کی طرف نکل پڑے گی۔

 


Share: