ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بڑی کمپنیوں کو بند کرنے یا ملازمین کی چھنٹی سے پہلے حکومت سے اجازت لینا ضروری ہے: وزیر بھوپیندر یادو

بڑی کمپنیوں کو بند کرنے یا ملازمین کی چھنٹی سے پہلے حکومت سے اجازت لینا ضروری ہے: وزیر بھوپیندر یادو

Thu, 08 Dec 2022 17:53:11    S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) حکومت نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ 100 سے زیادہ ملازمین والی کمپنیوں کے لئے کمپنی  کو بند کرنے یا ملازمین کی چھٹنی  کرنے سے پہلے حکومت سے اجازت لینا ضروری ہے۔

محنت اور روزگار کے وزیر بھوپیندر یادو نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران مارکسسٹ اے اے رحیم کے سوال کے جواب میں کہا کہ صنعتی تنازعات ایکٹ 1947 کے تحت جس  بھی کمپنی میں  100 سے زیادہ ملازمین ہیں اسے کمپنی کو بند  کرنے یا ملازمین کی  چھنٹی سے پہلے متعلقہ حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایکٹ کے التزام  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھنٹی غیر قانونی ہے۔ ایکٹ میں چھنٹی کے لیے ملازمین کو علیحدہ رقم دینے کا بھی التزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دائرہ اختیار کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتیں وقتاً فوقتاً ملازمین کے مفادات کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کرتی ہیں۔
مسٹر رحیم نے ملٹی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں میں برطرفی کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ سرکاری سطح پر ایسی کمپنیوں میں ملازمین کی چھنٹی کے بارے میں کوئی اعداد و شمار نہیں رکھے جاتے ہیں۔


Share: