ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو۔میسورو ایکسپریس وے ٹول فیس میں بھاری اضافہ کاحکم واپس، عوام کے غم وغصہ کے سامنے نیشنل ہائی ویزاتھارٹی آف انڈیاخاموش

بنگلورو۔میسورو ایکسپریس وے ٹول فیس میں بھاری اضافہ کاحکم واپس، عوام کے غم وغصہ کے سامنے نیشنل ہائی ویزاتھارٹی آف انڈیاخاموش

Sun, 02 Apr 2023 11:59:34    S.O. News Service

میسورو/بنگلورو،2/اپریل(ایس او نیوز) عوامی غم و غصے کے سامنے جھکتے ہوئے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے میسورو۔ بنگلور وایکسپریس وے پر ٹول میں اضافہ کرنے کا اپنا حکم واپس لے لیا ہے۔ این ایچ اے آئی نے میسورو۔بنگلورو ایکسپریس ہائی وے کا ٹول کم از کم 35 روپے سے بڑھا کر زیادہ سے زیادہ 305 روپے کرنے کا حکم یکم اپریل سے نافذ کرنے کاجاری کیاگیاتھا۔ اس شاہراہ پر ٹول کی وصولی مارچ کی14 تاریخ سے شروع کی گئی تھی اور صرف 17 دنوں میں ٹول پر نظرثانی کی گئی تھی جو عوام کے غم و غصے کا باعث بنی تھی۔حال ہی میں افتتاح کیا گیا بنگلورو۔میسورو ایکسپریس وے کی ٹول فیس میں اضافہ کی خبرسن کرلوگ مشتعل ہوگئے تھے۔ سروس روڈ کی تکمیل کے بعد شروع میں لوگوں نے ٹول وصولی پر غم و غصہ کااظہارکیاتھا لیکن اب بوجھ مزید بڑھ گیا ہے،ٹول میں اضافہ کئے جانے سے گاڑی مالکوں نے افسوس کا اظہار کیاہے۔حکام کاکہناہے کہ نیشنل ہائی وے ٹول رولز 2008 کے مطابق کرایہ بڑھا دیا گیا تھا اور نظر ثانی شدہ ٹول فیس حسب ذیل ہے۔کار،وین،جیپ، یک طرفہ گزرکیلئے 165 روپے،30 روپے کا اضافہ۔ دو طرفہ گزرکیلئے 250 روپے،45 روپے کا اضافہ۔ہلکی گاڑیاں،منی بس 270 روپے،50 روپے کا اضافہ، دو طرفہ گزرکیلئے 405 روپے 75 روپے کااضافہ۔ ٹرک،بس،ڈبل ایکسل گاڑی۔ 565 روپے (165 روپے اضافہ)، دو طرفہ ٹریفک 850 روپے (160 روپے اضافہ)ٹرائی ایکسل کمرشیل گاڑیاں: یک طرفہ 615 روپے (115 روپے کا اضافہ)، دو طرفہ۔ 925 روپے (225 روپے کا اضافہ)۔بھاری تعمیراتی گاڑیاں،ارتھ موورز،4۔6 ایکسل گاڑیاں: 885 روپے (165 روپے کا اضافہ) دو طرفہ ٹریفک – 1,330 روپے (250 روپے کا اضافہ)۔7 یا اس سے زیادہ ایکسل گاڑیاں: 1,080 روپے (200 روپے کا اضافہ) دو طرفہ ٹریفک۔ 1,620 روپے (305 روپے کا اضافہ)۔اس طرح ٹول فیس میں اضافہ کردیاگیاہے۔جس میں وہاں گزرنے والوں پر ایک بھاری بوجھ بن گیاہے۔اس پرتبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے کہاکہ ہماری گاڑیاں،ہماراپٹرول،ہماراڈیزل، ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے بنی سڑکیں اور اس پرہمیں کوٹول دینا پڑ رہاہے۔کسی نے کہاکہ بی جے پی کواقتدارمیں لانے کانتیجہ ہے،کسی نے کہاکہ بی جے پی کی رخصتی کاوقت آگیاہے،اس لیے لوگوں سے جہاں سے ممکن ہووہاں سے لوٹاجارہاہے۔


Share: