بنگلورو، 26؍دسمبر (ایس او نیوز)چین میں کافی تیزی سے پھیل رہی کووڈ-19کی نئی قسم اومیکرون-بی ایف 7-کی دہشت نے کرناٹک میں دستک دے دی ہے-بنگلوروبین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار سے شروع کی گئی کووڈ اسکریننگ کے نتیجے میں 7 مسافروں کو کووڈ پازیٹیو پایا گیا اور اس بات کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ ان متاثرین میں سے کوئی اومیکرون کی نئی قسم سے بھی متاثر ہو سکتا ہے- ان کے کووڈ ٹسٹ کے نمونوں کو جانچ کے لئے لیب روانہ کر دیا گیا ہے- ریاست کے تمام اہم ایرپورٹوں پر اتوار سے کووڈ اسکریننگ کا آغاز کر دیا گیا- کیمپے گوڈ ا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ہوئی اسکریننگ کے مرحلہ میں سات مسافروں کو کوڈ پازیٹیو پایا گیا - اس بات کی تصدیق کے لئے کہ ان مسافرو ں میں اومیکران بی ایف7-سے متاثر ہونے والے بھی ہو سکتے ہیں -آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کے ذریعہ یکجا کئے گئے ان تمام کے نمونوں کو مزید جانچ کے لئے روانہ کیا گیا ہے-