ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال: اسکوٹر سوار کم عمر بچی بنی حادثہ کا سبب - عدالت نے ماں پر  لگایا 26 ہزار روپے جرمانہ

بنٹوال: اسکوٹر سوار کم عمر بچی بنی حادثہ کا سبب - عدالت نے ماں پر  لگایا 26 ہزار روپے جرمانہ

Tue, 29 Nov 2022 18:56:02    S.O. News Service

بنٹوال،29؍ نومبر (ایس او نیوز) سداکٹے کی رہنے والی ایک ماں نے اپنی کم عمر بیٹی کو اسکوٹر چلانے کی اجازت دی اور اس لڑکی کی وجہ سے حادثہ پیش آنے پر مقامی عدالت نے لڑکی کی ماں پر 26 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
    
بتایا جاتا ہے کہ امسال اگست میں سداکٹَے میں اسکوٹر اور کار کے درمیان تصادم پیش آیا تھا ۔ اس ضمن ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر وجئے نے اس معاملہ کی تحقیقات کی اور حادثہ کا سبب بننے والی لڑکی کے والدین کو نوٹس جاری کیا۔
    
مقامی عدالت میں اس معاملہ کی تحقیقات اور سماعت کے بعد جج نے حادثہ کے وقت اسکوٹر چلا رہی لڑکی کی ماں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنایا۔


Share: