بھٹکل 30/جولائی (ایس او نیوز) قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کا سالانہ جلسہ عام 2019 تا 2022 مورخہ 17/اگست بروز جمعرات صبح ساڑھے دس بجے رکھاگیا ہے۔
پریس ریلیزجاری کرتے ہوئے انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل نے بتایا ہے کہ جلسہ انجمن آباد، جوکاکو شمس الدین میموریل بلڈنگ میں منعقد ہوگا جس میں انجمن حامئی مسلمین کی سال 2019 تا 2022 آڈٹ شدہ حسابات پر مشتمل رپورٹ منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔ لہٰذا انجمن کے تمام اراکین سےانہوں نے درخواست کی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر پہنچ کر جلسہ کو کامیاب بنائیں۔
پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ جلسہ میں شرکت کے لئے بقایا ممبری چندہ ادا کرنا لازمی ہے جسے انجمن دفتر میں ادا کیا جاسکتا ہے۔ ممبران کا حلقہ رہائش اگر بدل گیا ہو تو وہ حلقہ منتقلی فارم پُر کرکے انجمن آفس میں جمع کراسکتا ہے، اسی طرح اگر کسی ممبر کو کسی اُمور پر استفسار کی ضرورت ہو توہ اپنی تحریری درخواست سالانہ اجلاس سے تین دن قبل تک وجوہات بیان کرتے ہوئے جنرل سکریٹری انجمن تک پہنچا سکتا ہے تاکہ تحقیق کے بعد جواب دیا جاسکے۔