نئی دہلی، 19/جولائی (ایس او نیوز) ملک کی شمالی ریاستوں میں بارشنے زبردست تباہی مچادی ہے اور پانی ندیوں سے نکل کر رہائشی علاقوں میں گھس رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرہ میں بھی موسلادھار بارش کا سلسہ جاری ہے جس کے نتیجے میں یمونا ندی کی سطح آب خطرہ کی حد تک پہنچ گئی جسکی وجہ سے اس پاس رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں 45 سال بعد پہلی مرتبہ دریائے یمونا میں پانی کی سطح150 میٹر سے تجاوز کر گئی ہے اور سیلاب کا پانی تاج محل کی دیواروں کو چھونے لگا ہے۔
