اڈپی،6 / اگست (ایس او نیوز) تین دن قبل مڈیکیرے سے لاپتہ ہونے والی دو لڑکیاں کل رات کے وقت ملپے ساحل کے قریب سمندر میں غرقاب ہوگئیں جن میں سے ایک لڑکی کو بچا لیا گیا جبکہ دوسری لڑکی ہلاک ہوگئی ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والی لڑکی کا نام مانیا ہے اور زندہ بچنے والی لڑکی کا نام یشاوینی ہے ۔ ماہی گیرغوطہ خور ایشور ملپے نے دو لڑکیوں کو سمندر میں ڈوبتے دیکھ کر انہیں بچانے کی کوشش کی مگر مانیا کو بچانے میں وہ ناکام رہا ۔ یشاوینی کو علاج کے لئے شہر کے آدرش اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ان دو لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے تعلق سے تین دن قبل مڈیکیرے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔