ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : سورتکل ٹول گیٹ ہیجماڈی گیٹ میں ضم کرنے کا معاملہ - رگھوپتی بھٹ نے کہا "سنگین غلطی ہے"

اڈپی : سورتکل ٹول گیٹ ہیجماڈی گیٹ میں ضم کرنے کا معاملہ - رگھوپتی بھٹ نے کہا "سنگین غلطی ہے"

Tue, 29 Nov 2022 12:21:46    S.O. News Service

اڈپی، 29 ؍ نومبر (ایس او نیوز) سورتکل ٹول گیٹ کو بند کرنے کے نام پر اسے ہیجماڈی گیٹ میں ضم کرتے ہوئے وہاں پر دوگنی فیس وصول کرنے کا مرکزی حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر اڈپی کے بی جے پی ایم ایل اے رگھو پتی بھٹ نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک سنگین غلطی ہے" اور اسے بدلنے کے لئے وہ مرکزی حکومت کو مراسلہ بھیجیں گے ۔ 
    
اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈپی والوں کے لئے یہ بہت بڑا خسارہ ہے ۔ ٹیکسی آپریٹرس اور دیگر لوگوں نے بھی اس کی مخالفت کی ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا وہ اس کے خلاف احتجاج میں شامل ہونگے ، انہوں نے جواب دیا کہ میں پہلے احتجاج کا مقصد جاننا چاہوں اور پھر اس کے بعد اپنے اگلے قدم کے بارے میں غور کروں گا ۔
    
اس فیصلے کا ٹھیکرا افسران کے سر پر پھوڑتے ہوئے بھٹ نے کہا "ہم عوامی نمائندوں کی حیثیت سے حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ ٹول فیس کو ہیجماڈی گیٹ میں ضم کرنے کا فیصلہ منسوخ کرے ۔ "


Share: