اڈپی،29/ مارچ (ایس او نیوز) کوتھیارو علاقے میں رہنے والا شیلیش کے پربھو ایک آٹو ڈرائیور اپنے گھر کے پاس سے ایک مسافر کو کہیں لے جانے کے بعد گزشتہ تین دن سے واپس گھر نہیں لوٹا ہے اور اس کی گمشدگی کے بارے میں شیلیش کی بیوی نے شیروا پولیس اسٹیشن پاس شکایت درج کروائی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ شیلیش (44 سال) پہلے اسکول بس ڈرائیور تھا ۔ پھر اس نے ابھی ایک مہینے قبل آٹو رکشہ خریدا تھا اور رکشہ ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا ۔ پیر کے دن صبح وہ مسافر کو لے کر نکل گیا ۔ دوپہر کھانے کے لئے گھر نہیں پہنچا تو اس کی بیوی امبیکا نے فون پر پوچھا تو اس نے بتایا کہ ایک بینک اسٹاف کو کھانا پہنچا کر واپس آوں گا ۔ مگر وہ رات تک بھی واپس نہیں لوٹا اور اس نے فون بھی ریسیو نہیں کیا ۔ اس کی بیوی کا کہنا ہے کہ دوسرے دن صبح 10 بجے تک اس کے فون کی گھنٹی بجتی رہی اور اس کے بعد فون سوئچ آف ہوگیا ۔