اڈپی 10/ڈسمبر(ایس او نیوز) ضلع کے کارکلا میں پرائیویٹ بس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار پر سوار ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت واقع ہوگئی جن میں ایک دوسالہ بچہ بھی شامل ہے۔
حادثہ سنیچر صبح قریب سات بجے اس وقت پیش آیا جب یہ فیملی دھرمستھلا مندر میں پوجا پاٹ کے بعد سرینگیری جارہی تھی کہ کارکلا کے نیلیکیرے میں ان کی کار مخالف سمت سے آرہی ایک پرائیویٹ بس سے ٹکراگئی۔
حادثے میں فوت ہونے والے ناگراج (40)، اس کی اہلیہ پرتیوشا (32) اور ان کا دوسالہ بچہ، سبھی کا تعلق آندھرا پردیش سے تھا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی کارکلا پولس جائے وقوع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔