ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی کالج میں واش روم ویڈیو معاملہ ؛ سی آئی ڈی کرے گی تحقیقات 

اڈپی کالج میں واش روم ویڈیو معاملہ ؛ سی آئی ڈی کرے گی تحقیقات 

Mon, 07 Aug 2023 19:25:23    S.O. News Service

اڈپی، 7 / اگست (ایس او نیوز) اڈپی کی نیترا جیوتی پیرا میڈیکل کالج  کے واش روم میں مبینہ طور پر مسلم طالبات کی طرف سے غیر مسلم طالبہ کی ناشائستہ ویڈیو گرافی کا معاملہ اب تحقیقات کے لئے کریمینل انسویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ  (سی آئی ڈی)  کے حوالے کیا گیا ہے ۔
    
خیال رہے کہ کالج کے ذمہ داران کی طرف سے قصوروار سمجھی جانے والی تین طالبات کے خلاف ضابطہ کارروائی کرنے اور مبینہ ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کیے جانے کے  دو دن ہندوتووا وادی تنظیموں اور بی جے پی نے اس کو عوامی مسئلہ بناتے ہوئے ماحول کو ہندو مسلم منافرت کا روپ دے دیا ہے ۔ اس کے علاوہ مسلم طالبات کے خلاف پولیس نے بھی از خود کارروائی کرتے ہوئے  کیس درج کیا اور طالبات نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے پیشگی ضمانت بھی حاصل کر لی ہے ۔ لیکن اے بی وی پی کی قیادت میں ہندوتوا وادی گروہ اس مسئلہ پر نفرت پھیلانے اور اشتعال دلانے میں مصروف ہے اور تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتا رہا ہے ۔
    
ان حالات کے پس منظر میں ریاستی حکومت نے اب یہ کیس سی آئی ڈی کے حوالے کیا ہے اور توقع ہے کہ سی آئی ڈی کی ٹیم کل اڈپی پہنچ کر اس معاملے کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے گی ۔ 


Share: