ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی کے ملپے ماہی گیر بندرگاہ پر کشتی پر سویا ہوا ماہی گیر لاپتہ

اُڈپی کے ملپے ماہی گیر بندرگاہ پر کشتی پر سویا ہوا ماہی گیر لاپتہ

Sun, 13 Aug 2023 13:20:43    S.O. News Service

اڈپی ، 13/ اگست (ایس او نیوز) ملپے ماہی گیر بندرگاہ پر لنگر انداز ماہی گیر کشتی پر سویا ہوا مچھیرا لاپتہ ہونے کی بات سامنے آئی ہے ۔ 

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مذکورہ مچھیرے کا نام للت گوڈوار (55 سال) ہے جس کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے ۔ 7/  اگست کو جھارکھنڈ سے واپس لوٹنے کے بعد وہ رات کے وقت اُس کشتی پر سو گیا جس پر وہ ملازمت کرتا تھا ۔ مگر 8/ اگست کی صبح وہ کشتی پر پر اسرار طور پر غائب ہوگیا تھا ۔ للت صاف ستھری ہندی زبان بولتا ہے اور اس کے بائیں ہاتھ پر "للت گوڈوار" نام  کندہ  کیا ہوا ہے ۔ اس شخص کے بارے میں کسی قسم کی معلومات ہونے کی صورت میں ملپے پولیس اسٹیشن سے رابطہ قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔


Share: