ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی کے بولجے میں پانچ لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

اُڈپی کے بولجے میں پانچ لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

Sat, 19 Aug 2023 12:34:14    S.O. News Service

اُڈپی 19 اگست(ایس او نیوز): تعلقہ کےاُدیاور بولجے قصبہ میں جمعرات کی دوپہر ایک گھر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں گھر میں گھس کر چور لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوروں نے انیتا ڈی سلوا کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے پھر سونے کی چین، تین سونے کی چوڑیاں، پانچ سونے کے ہار، نو سونے کی انگوٹھیاں، چار جوڑے کان کی بالیاں اور چاندی کے زیورات وغیرہ پر ہاتھ صاف کرلیا۔ چوری ہونے والے زیورات کی مالیت 5.5 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

کاپو پولس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔


Share: