ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں آن لائن قرضہ سے پریشان شخص نے کی خود کشی 

اُڈپی میں آن لائن قرضہ سے پریشان شخص نے کی خود کشی 

Mon, 28 Aug 2023 11:55:24    S.O. News Service

اُڈپی، 28 / اگست (ایس او نیوز) آن لائن قرضہ لینے والے شخص نے قرضہ واپسی کے لئے لون ایپ والوں کی طرف سے کی جا رہی ہراسانی سے تنگ آ کر خود کشی کر لی ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرنے والے شخص کا نام راگھویندرا شانوبھوگ (49 سال) ہے ، جو  شیولّی کا رہنے والا ہے وہ بالیگا فِش نیٹ کمپنی میں اسسٹنٹ منیجر تھا ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نے  آن لائن قرضہ لیا تھا اور لون ایپ والے بار بار فون کرکے رقم واپس طلب کر رہے تھے ۔ قرضہ واپس لوٹانے کی سہولت نہ ہونے اور ایپ والوں کی طرف سے رقم واپسی کے مسلسل مطالبے سے تنگ آ کر اس نے ہُڈکو کالونی میں واقع اپنے مکان میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ۔ 
    
منی پال پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں کیس درج کیا گیا  ہے ۔ 


Share: