اُڈپی ، 31 / جولائی (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے کوٹیشورا کے قریب کلاورا میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک عمر رسیدہ شخص نرسمہا شیٹی (70 سال) کی موت واقع ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ نرسمہا شیٹی موپیڈ پر سوار ہو کر کہیں جا رہا تھا تو ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوٹیشورا اسکول کے پاس نرسمہا شیٹی کراس روڈ سے اچانک ہی ہائی پر اپنی گاڑی لے آیا ۔ یہ دیکھ کر کوٹیشورا سے ہالاڈی جانے والی کار کے ڈرائیور نے فوراً بریک لگانے کی کوشش کی جس سے اس کا توازن بگڑ گیا اور موپیڈ سے ٹکرانے کے بعد پتھر کے کھمبے سے ٹکرا گئی ۔ اس سے کار کے سامنے والے حصے کو شدید نقصان ہوا ۔
اس تعلق سے کنداپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ۔