ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی ضلع کے ادیاور میں ہوئی چوری کی واردات کا ملزم گرفتار - 8 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال بازیافت

اُڈپی ضلع کے ادیاور میں ہوئی چوری کی واردات کا ملزم گرفتار - 8 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال بازیافت

Thu, 24 Aug 2023 19:45:00    S.O. News Service

اُڈپی ،24/ اگست (ایس او نیوز) ادیاور بولجے میں چند دن پہلے انیتا ڈی سلوا کے گھر کا دروازہ توڑ کر چوری کی جو واردات انجام دی گئی تھی اس معاملے کے ملزم پرجاول فرنانڈیز (23 سال) کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
    
پولیس کے بیان کے مطابق ملزم کے پاس سے   زیورات، نقدی اور اسکوٹر پر مبنی مسروقہ مال بازیافت کیا گیا جس کی مجموعی مالیت کا اندازہ 8 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ ملزم پرجاول انیتا کا رشتہ دار ہے اس لئے انیتا کے گھر پر اس کا روز کا آنا جانا تھا ۔ 17 اگست کو جب انیتا کام پر گئی ہوئی تھی اس وقت پرجاول نے اس کے گھر میں گھس کر چوری کی واردات انجام دی تھی جس کا پتہ اس وقت چلا جب شام کو انیتا کی بیٹی اسکول سے واپس لوٹی تھی ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت پرجاول کے پاس چوری کی گئی نقد رقم موجود تھی اور مسروقہ زیورات گروی رکھنے کی رسیدیں اس کی جیب سے برآمد ہوئیں ۔  تفتیش کے دوران پرجاول نے اپنا جرم قبول کیا اور جن کوآپریٹیو سوسائیٹیوں ، فائنانس کمپنیوں اور جیویلری شاپس میں اس نے زیورات گروی رکھے تھے وہ تمام تفصیلات بتلائیں ۔ 
    
ملزم پرجاول کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جوے بازی اور شراب کا عادی ہے اور اس نے مسروقہ زیورات گروی رکھنے کے بعد اس نے ملی ہوئی رقم پرانے قرضے چکانے میں استعمال کی تھی ۔


Share: