ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی ضلع کے ملپے بندرگاہ میں ڈوبتی کشتی سے ساز وسامان اور ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

اُڈپی ضلع کے ملپے بندرگاہ میں ڈوبتی کشتی سے ساز وسامان اور ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

Wed, 19 Jul 2023 13:01:56    S.O. News Service

اُڈپی ، 19 / جولائی (ایس او نیوز) ملپے  بندرگاہ کی گودی میں داخلہ کے راستے پر کل دوپہر میں ڈوبتی ہوئی کشتی سے  لاکھوں روپے مالیت کے ساز و سامان اور ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ماہی گیری کے لئے نکلی ہوئی کشتی میں سمندر کی تیز لہروں کی وجہ سے پانی بھر گیا اور ایک طرف وزن زیادہ ہونے سے سمندر میں ڈوبنے کی حالت میں آ گئی ۔ غوطہ خور ایشور ملپے اور ان کی ٹیم نے ایک دوسری کشتی کی مدد سے جائے وقوع پر پہنچ کر ڈوبتی کشتی میں موجود پانچ ماہی گیروں کو بچا لیا اور انہیں بندر پر کنارے پہنچایا ۔ اس کے بعد ایک اور کشتی ساتھ لے کر واپس ڈوبتی کشتی کے قریب پہنچ کر تقریباً 3 لاکھ روپے مالیت کے دو انجن اور ایندھن وغیرہ بچا کر کنارے لانے میں ایشور ملپے، بلال ملپے، روی اور ان کی ٹیم کامیاب ہوئی ۔ 


Share: