ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اماراتی طیارے کی کریش لینڈنگ مکینکل مسئلے کا شاخسانہ نہیں تھی: رپورٹ

اماراتی طیارے کی کریش لینڈنگ مکینکل مسئلے کا شاخسانہ نہیں تھی: رپورٹ

Sun, 06 Aug 2017 21:07:23    S.O. News Service

دبئی،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سن 2016ء میں دبئی میں ایمیریٹس ایئرویز کے طیارے کی کریش لینڈنگ کے واقعے کی تفتیش کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں طیارے میں مکینکل نقص کا عمل دخل نہیں تھا۔ اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے شہری ہوابازی کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے کے وقت جہاز کے نظام اور انجنوں میں کسی قسم کی خرابی نہیں دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس تین اگست کو بھارت آنے والے بوئنگ طیارے کی دبئی میں کریش لینڈ کی وجہ سے چار افراد شدید افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم یہ بوئنگ طیارہ تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے وقت اس میں تین سو افراد سوار تھے۔


Share: