نئی دہلی7مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) یو پی کے کابینہ وزیر اور آبی کارپوریشن کے چیئرمین اعظم خان کو 8 مارچ یعنی کل دوپہر 2 بجے لکھنؤ کورٹ میں پیش ہونے کاعدالت نے حکم دیا۔سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا کہ وزیر ہونے کے باوجود اعظم خان کو واریٹ کیوں نہیں سروہوا۔ہائی کورٹ نے اعظم خان کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔آج ہائی کورٹ میں اعظم خان کو پیش ہوناتھا۔سابقہ حکم کی تعمیل میں حاضر نہ ہونے پر ہائی کورٹ نے یہ حکم جاری کیاہے۔ ہائی کورٹ نے پانی کارپوریشن کی جانب سے 2013 میں دائرایک سروس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیاہے۔کیس کی سماعت کے دوران دستاویزات میں بادی النظرمیں دھاندلی کو دیکھتے ہوئے عدالت نے 17 فروری کو کارپوریشن کے چیئرمین اعظم خان سمیت آبی کارپوریشن کے ایم ڈی اور چیف انجینئر کے خلاف سخت تبصرہ کیاتھا۔وہیں سماعت کے دوران کارپوریشن کے ایم ڈی اور چیف انجینئرجگہ تھے لیکن اعظم خان پیش نہیں ہوئے۔ کورٹ نے سنگھ کی منطق کومستردکرکے اعظم خان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیا۔