نئی دہلی،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اکثر اپنے متنازعہ بیانات سے شہ سرخیوں میں رہنے والے ایس پی لیڈر اعظم خاں دوبارہ تنازعات میں ہیں۔اس بار اعظم خان نے ہندوستانی فوج پرانوکھا بیان دیا ہے۔اعظم خاں نے کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بیلٹ کی جگہ گولی کا راستہ اپنانا چاہتی ہے جس کا انجام نظر آرہا ہے۔خواتین فوج پر حملہ کر رہی ہیں اور دہشت گرد فوج کے مخصوص اعضاء کاٹ کر لے جا رہے ہیں۔اس متنازع بیان کے بعد اعظم خان بی جے پی کانگریس سمیت تمام دوسری پارٹیوں کے نشانے پر آ گئے۔بی جے پی نے ان پر جم کر حملہ بولا اور انہیں پارٹی سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ وہ ملک کوتقسیم کرنے کی سازش بار بار کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی فوج کو کبھی اپنا نہیں سمجھا،یہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ اعظم خاں جیسے لوگوں کی ذہنیت کتنی خراب ہے کہ وہ ایک مکمل کہانی ہندوستان کی فوج، ہندوستان کی خود مختاری اور ہندوستان کی آزادی کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانا چاہتے ہیں،ہم ملائم سنگھ یادو جی اور اکھلیش یادو جی سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ اس بیان سے متفق ہیں۔انہوں نے ابھی تک اعظم خاں کو اپنی پارٹی سے برخاست کیوں نہیں کیا۔