ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش؛ مکان گرنے سے 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش؛ مکان گرنے سے 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

Wed, 16 Aug 2023 17:49:33    S.O. News Service

چمولی،16/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے جوشی مٹھ بلاک کے ہیلنگ قصبے میں 15 اگست کی دیر شام ایک رہائشی عمارت گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ نے پولیس، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کردیا۔ رات بھر جاری ریسکیو آپریشن میں ملبے تلے دبے تمام 7 افراد کو باہر نکال لیا گیا۔ ان میں سے دو لوگوں کو مردہ قرار دیا گیا اور 5 لوگوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) جوشی مٹھ میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

اسپتال میں داخل 2 شدید زخمیوں کو بدھ کی صبح ہیلی ایمبولینس کے ذریعے ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تین دیگر زخمیوں کا سی ایچ سی جوشی مٹھ میں علاج چل رہا ہے۔ وہیں بدری ناتھ میں ایک بیمار مزدور کو بھی اس ہیلی ایمبولینس کے ذریعے ہائر سینٹر بھیجا گیا ہے۔


Share: