ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش: تیزرفتارٹرین میں خوفناک حادثہ، لوہے کی سلاخ کھڑکی توڑ کر گردن میں گھس گئی،مسافرکی موت

اتر پردیش: تیزرفتارٹرین میں خوفناک حادثہ، لوہے کی سلاخ کھڑکی توڑ کر گردن میں گھس گئی،مسافرکی موت

Sat, 03 Dec 2022 13:30:28    S.O. News Service

علی گڑھ، 3؍دسمبر(ایس او نیوذ؍ایجنسی)اتر پردیش کے علی گڑھ میں نیلانچل ایکسپریس میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے- یہاں پٹری پر پڑی لوہے کی سلاخ ٹرین کی کھڑکی توڑ کر مسافر کے گلے میں گھس گئی اور اس کا سر پھاڑ کر باہر نکل آئی- مسافر نے موقع پر ہی دم توڑدیا- واقعے کے دوران ٹرین کی رفتار 110کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے- حادثہ ڈبر سومنا اسٹیشن کے درمیان پیش آیا-حادثے کے بعد کمپارٹمنٹ میں کہرام مچ گیا- لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے- کسی کو بالکل سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ آخر یہ ہوا کیسے؟ کچھ ہی دیر میں ڈبے کا فرش خون سے سرخ ہو گیا- اسی دوران دیگر مسافروں نے زنجیر کھینچ کر ٹرین کو روک دیا- جی آر پی اور آر پی ایف نے لاش کو ٹرین سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا -

ریلوے کے مطابق حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے مسافر کا نام ہری کیش کمار دوبے ہے- وہ سلطان پور کے گاؤں گوپی ناتھ پور کا رہنے والا تھا- جمعرات کو گھر جانے کیلئے دہلی سے سلطان پور روانہ ہوئے تھے- ہری کیش دہلی میں ایک موبائل ٹاور کمپنی میں ٹیکنی شین تھا- وہ ٹرین کے جنرل کوچ میں کھڑکی کے پاس بیٹھا تھا-اس خوفناک حادثے میں ہری کیش کے پاس بیٹھی ایک خاتون بال بال بچ گئی- عورت اپنی سیٹ پر بیٹھی تھی-سلاخ اس کی گردن چھو کر چلی گئی- خاتون نے پوچھ گچھ کے دوران ریلوے عملے کو بتایاکہ ٹرین کی رفتار بہت تیز تھی- یہ حادثہ پلک جھپکتے پیش آیا- ٹرین کی تیز آواز میں شاید اس کی چیخ بھی سنائی نہیں دے رہی تھی- اس نے چند سیکنڈ کے بعد دیکھا توسلاخ اس کے سر میں داخل ہو چکی تھی- سیٹ پر خون بہہ رہا تھا- یہ دیکھ کر میں اور دوسرے مسافر چیخ اٹھے- کوچ میں بھگدڑ مچ گئی- پولیس کو عجلت میں ٹرین روک کر واقعہ کی اطلاع دی گئی-


Share: