ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ابو ظہبی کے ولی عہدشہزادے نے دی انتخابات میں جیت کے لئے وزیر اعظم کو مبارکباد

ابو ظہبی کے ولی عہدشہزادے نے دی انتخابات میں جیت کے لئے وزیر اعظم کو مبارکباد

Mon, 13 Mar 2017 22:22:14    S.O. News Service

نئی دہلی، 13 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زیدالنہیان  نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات چیت کرکے انہیں انتخابات میں ملی جیت میں مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ معلومات دی گئی ہے۔ اس ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انتخابات کے نتائج میں وزیر اعظم کو خواہشات کا اظہار کرنے کے لئے ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زیدالنہیان نے وزیر اعظم سے بات کی۔وہیں اس سے پہلے کینیڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے ٹویٹ کے ذریعے وزیر اعظم کو مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے لکھاکہ اتر پردیش اور ریاست کے انتخابات میں فیصلہ کن جیت پر نریندر مودی اور بی جے پی کو مبارک ہو! ایک بہادر قیادت، جسے ہندوستانیوں نے دی حمایت۔ وہیں اس ٹویٹ کو ری ٹوئٹ کرکے نریندر مودی نے نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان اس بار کے یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
 


Share: