ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آج اتوار کو بھٹکل میں منعقد ہورہی ہے ہونہار طلبہ کے لئے رابطہ تعلیمی ایوارڈ کی خوبصورت تقریب؛ تیاریاں زور و شور سے جاری

آج اتوار کو بھٹکل میں منعقد ہورہی ہے ہونہار طلبہ کے لئے رابطہ تعلیمی ایوارڈ کی خوبصورت تقریب؛ تیاریاں زور و شور سے جاری

Sat, 29 Jul 2023 21:11:17    S.O. News Service

بھٹکل 29  جولائی (ایس او نیوز)اتوار مورخہ 30  جولائی کو بھٹکل نوائط کالونی وائی ایم ایس اے میدان میں ہونہار طلبہ کی ہمت افزائی کے لئے رابطہ تعلیمی ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں اول نمبر سے کامیاب ہونے والے میٹرک، سکینڈ پی یو سی اور گریجویٹ طلبہ کو رابطہ گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس ضمن میں تیاریاں زو وشور سے جاری ہیں۔

پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی طور پر سعودی عربیہ ، دبئی، قطر، مسقط اور بحرین وغیرہ  سے بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے کئی ذمہ داران بھٹکل پہنچ گئے ہیں اور پروگرام کی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔ رابطہ کے صدر عمر فاروق مصباح ، جنرل سکریٹری عتیق الرحمن منیری، محمد یونس قاضیا، ارشاد صدیقہ، الیاس صدیقہ،  ابراہیم قاضیا، عبدالسلام دامدا ابو، معز جوکاکو، عُبیداللہ عسکری، مولانا ایس ایم سید ہاشم ندوی، حبیب اللہ محتشم،   ثاقب تمبوری، حافظ حشمت اللہ رکن الدین، مولوی فُضیل آرمار، عمار قاضیا، عبدالماجد ایس ایم، محمد قمرسعدا، فضل الرحمن  منیری، حفظ الرحمن منیری،  ا طہر پیرزادے، ارشاد شیخ، صابرعلی اکبرا، نوید ایکّیری ، یاسر قاسمجی، اشرف علی مصباح،آفتاب ایم جے، سلیم سعدا،  مولوی ابرار موٹیا،محمد فاروق پیرزادے، ائیکری اقبال اور وسیم گوائی سمیت کافی دیگر ذمہ داران رابطہ ایوارڈ کی تقریب کے انعقاد کے موقع پر  پیش پیش نظر آئے۔

ایوارڈ کی تقریب دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ پہلا سیشن صبح دس بجے شروع ہوگا جس میں 35  طلبہ کو ایوارڈس دئے جائیں گے، جبکہ دوسرا سیشن بعد نماز عصر 4:30 بجے شروع ہوگا۔  جس میں 15  اول نمبرات سے کامیاب ہونے والوں  کو رابطہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

رابطہ تعلیمی ایوارڈ کی اس خوبصورت تقریب میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم  مجددی مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ہوں گےاور پروگرام میں طلبہ وحاضرین سے خطاب فرمائیں گے، اسی طرح آُترکنڑا کے انچارج وزیر منکال وئیدیا بھی مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ہوں گے۔

پروگرام میں بھٹکل کے دونوں قاضی صاحبان مولانا عبدالرب خطیب ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی بھی اپنے خطابات سے نوازیں گے۔ جبکہ پروگرام کی صدارت رابطہ سوسائٹی عرف بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر عمر فاروق مصباح کریں گے۔ عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ دونوں سیشن میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر طلبہ کی ہمت آفزائی فرمائیں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔


Share: