ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  کرناٹک کے بیلگاوی میں بجلی  کا شاک لگنے سے نانا ، نانی اور نواسی ہلاک 

 کرناٹک کے بیلگاوی میں بجلی  کا شاک لگنے سے نانا ، نانی اور نواسی ہلاک 

Sun, 13 Aug 2023 12:29:51    S.O. News Service

بیلگاوی ، 12/اگست (ایس او نیوز) کرناٹک کے  ضلع بیلگاوی میں  زیر تعمیر ایک مکان میں بطور تعمیری مزدور کام کررہے نانا ، نانی اور نواسی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ دیہی حلقہ کے جیوتی نگر میں پیش آیا۔ 

ہلاک ہونے والوں کی شناخت ایرپا لمبانی (50)، شانتوا لمبانی(45) اور اناپور نا لمبانی (8) سال کے طور پر کی گئی ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بیلگاوی کے اعظم نگر کے شیوالیہ مندر کے قریب واقع ایک عمارت میں یہ کام کررہے تھے۔ اس دوران بجلی کے شاک سے تینوں ہلاک ہوگئے۔ 

ریاستی وزیر برائے بہبودی خواتین اطفال لکشمی ہبا لکر جائے واردات پہنچیں اور ہلاک شدہ افراد کے لواحقین کو دلاسہ دیتے ہوئے فی کس 2 لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ سدرامیا سے بات کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات بتائیں اور مہلوکین کے لواحقین  کو دو لاکھ منظور کرنے اپیل کی۔   


Share: