کاروار، یکم اپریل (ایس او نیوز) کل سے شروع ہوئے ایس ایس ایل سی امتحان میں ضلع بھر کے 81 امتحانی مراکز میں جملہ 18214 طلبہ نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ، جبکہ 68 طلبہ امتحان سے غیر حاضر رہے ۔
کل جمعہ کے دن فرسٹ لینگویج کا پرچہ تھا جس کے تحت انگلش، کنڑا، اردو اور سنسکرت زبان میں طلبہ نے امتحان دیا ۔ ضلع کے کسی بھی مقام سے نقل نویسی یا امتحان سے متعلق دوسری کسی قسم شکایت درج ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی ۔
اگر تعلقہ وار امتحان میں حاضری کی بات کریں تو سداپور تعلقہ میں صد فی صد حاضری رہی ۔ کاروار تعلیمی ضلع کے 44 امتحانی مراکز میں پوری طرح پر امن طور پر امتحانات منعقد ہوئے ۔ یہاں جملہ 90007 طلبہ کو امتحان میں شرکت کرنی تھی مگر 8959 نئے طلبہ اور 48 دوبارہ امتحان دینے والے طلبہ شامل رہے جبکہ 29 نئے اور 3 ریپیٹرس امتحان سے غیر حاضر رہے ۔
انکولہ میں 1225 طلبہ حاضر اور 2 غیر حاضر، بھٹکل میں 2042 طلبہ حاضر اور 4 غیر حاضر ، ہوناور میں 1850 طلبہ حاضر اور 3 غیر حاضر، کاروار میں 1809 طلبہ حاضر 18 غیر حاضر، کمٹہ میں 2049 طلبہ حاضر اور 5 غیر حاضر رہے ۔
اس کے علاوہ پرائیویٹ طور پر امتحان دینے کے رجسٹر ہونے والے طلبہ کی تعداد 240 تھی ان میں سے 207 طلبہ نے امتحان میں شرکت اور 33 طلبہ غیر حاضر رہے ۔
اسی طرح سرسی تعلیمی ضلع کے 37 امتحانی مراکز میں 9375 طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا جن میں 9266 نئے اور 109 ریپٹرس طلبہ نے شامل تھے ۔ مگر 28 نئے اور 8 ریپیٹرس امتحان سے غیر حاضر رہے ۔ اس طرح کُل 9339 طلبہ نے امتحان دیا ۔
ہلیال میں 2723 طلبہ حاضر اور 18 غیر حاضر ، جوئڈا 746 طلبہ حاضر اور ایک غیر حاضر، منڈگوڈ 1242 طلبہ حاضر اور 12 غیر حاضر، سداپور 1191 طلبہ حاضر، سرسی 2489 طلبہ حاضر اور 4 غیر حاضر ، یلاپور میں 948 طلبہ حاضر اور ایک طالب علم غیر حاضر رہا ۔
سرسی تعلیمی ضلع میں جملہ 153 پرائیویٹ طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا مگر صرف 130 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے ۔