ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نقلی دْلہن بن کر مرد نے ہی ٹھگ لئے دلہا کے21 لاکھ ، نقلی دلہن گرفتار

نقلی دْلہن بن کر مرد نے ہی ٹھگ لئے دلہا کے21 لاکھ ، نقلی دلہن گرفتار

Thu, 08 Dec 2022 11:39:43    S.O. News Service

چینائی9 ڈسمبر :( ایس او نیوز) تملناڈو کی راجدھانی چنئی میں ایک مرد نے ہی اپنے اپ کو دلہن کے طور پر پیش کرتے ہوئے  39 سالہ دلہا کو 21 لاکھ کا چونا لگادیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس معاملے میں پولیس نے سیلم کے دتاتری سری نواسن کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے ممکنہ طور پر دلہن کا روپ دھار لیا تھا۔

نونگم بکم پولیس کے مطابق 39 سالہ شخص کے والد نے اپنے بیٹے کا نام شادی کی سائٹ پر درج کرایا تھا کیونکہ اس کی عمر زیادہ ہو رہی تھی۔ملزم دتاتری سرینواسن نے سائٹ کے ذریعے خود کو عورت ظاہر کرتے ہوئے اس سے رابطہ کیا اور اپنا فون نمبر اس شخص کے ساتھ شیئر کیا۔39 سالہ شخص سے ملنے کے چند دن بعد دتاتری سرینواس نے ایک خاتون کا روپ دھارتے ہوئے اسے بتایا کہ اس کی والدہ اسپتال میں ہیں اور انہیں فوری مالی امداد کی ضرورت ہے۔

اس 39 سالہ شخص نے فوری طور پر اپنے اکاونٹ سے اس کے اکاونٹ میں رقم منتقل کر دی۔ اتنے پیسے دینے کے بعد بھی ممکنہ دلہن مزید رقم کا مطالبہ کر رہی تھی تب، ہی اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ تحقیقات پر پولیس کو پتہ چلا کہ 39 سالہ شخص کو دھوکہ دینے والا شخص دتاتری سری نواس ایک عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ منگل کی شام اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔


Share: