جکارتہ7مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آج کہا ہے کہ وہ جلد ہی بھارت کا دورہ کریں گی۔ اس سے پہلے ان کے گزشتہ دسمبر میں آنے کا منصوبہ تھا لیکن مبینہ طور پر نوٹ بندی کی وجہ سے جنم لیتے سیاسی چیلنجوں میں نئی دہلی کے الجھے ہونے کے سبب ان کے سفر کی منصوبہ بندی کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ایسوسی ایشن کی ایک سربراہی کانفرنس سے الگ ہندوستان دورے سے توقعات کے بارے میں پوچھے جانے پرحسینہ نے کہاکہ میں بھارت آ رہی ہوں۔ خارجہ سیکرٹری ایس جے شنکرکے فروری میں ڈھاکہ سفرکے دوران حسینہ کے ذیلی پریس سیکرٹری ایم نظرالاسلام نے کہاتھاکہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اپریل میں بھارت کا دورہ کریں گی۔وہ وزیر اعظم نریندرمودی کی طرف سے سال2015 میں انہیں دی گئی دعوت پربھارت کا دورہ کریں گی۔