ہندوستانیوں کی بہترین کوشش جاری، پونم نے جیتا پانچواں طلائی تمغہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th April 2018, 1:03 PM | ملکی خبریں | اسپورٹس |

گولڈ کوسٹ،9/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانیوں کے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں سنہری مہم جاری رکھتے ہوئے پونم یادو نے 69 کلو کلاس میں زرد تمغہ جیت کر بھارت کی جھولی میں پانچواں طلائی تمغہ ڈالا۔گلاسگو میں 2014 دولت مشترکہ کھیلوں میں 63 کلو کلاس میں یادو نے کانسی کا تمغہ جیتا۔اس نے اپنا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 222 کلو گرام (110 اور 122 کلو) وزن اٹھایا۔ انگلینڈ کی سارہ ڈیوس 217 کلو وزن اٹھا کر دوسرے نمبر پر رہی۔کانسی کا تمغہ فجی کی اپولونیا کو ملا جس نے 216 کلو وزن اٹھایا۔یادو نے کہاکہ مجھے فجی سے اچھا چیلنج ملنے کی امید تھی، انگلینڈ سے نہیں۔سارہ نے جب آخری لفٹ میں 128 کلو وزن اٹھانے کا فیصلہ کیا تو میں نروس تھی کیونکہ وہ اٹھا سکتی تھی۔اس نے کہاکہ لیکن یہ قسمتی کی بات ہے۔مجھے وہ مل گیا جو میری تقدیر میں تھا اور اسے وہ جو اس کی تقدیر میں تھا۔شکر ہے کہ کچھ دیر کے لیے ہمارے فزیو کو آنے دیا گیا جنہوں نے میرے گھٹنے پر پٹی لگائی۔مجھے وہاں دردہو رہا تھا۔اتر پردیش کی رہنے والی یادو نے گزشتہ سال دولت مشترکہ چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل 2018: دلچسپ مقابلہ میں چنئی سپرکنگس نے سن رائزرس حیدر آباد کو 4 رنوں سے شکست دی

آئی پی ایل 11 کے ایک دلچسپ مقابلہ میں چنئی سپرکنگس نے سن رائزرس حیدر آباد کو چار رنوں سے ہرادیا ہے ۔ سریش رینا اور امباتی رائیڈو کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس نے مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنائے اور سن رائزرس کو جیت کیلئے 183 ...