مینگلور کے قریب تُمبے ندی میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق؛ چھٹی پر آئے تھے گھومنے
مینگلور 28/جنوری (ایس او نیوز) قریبی علاقہ بنٹوال کے تمبے دیہات کی نیتراوتی ندی میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت سواد ابن سلیمان اور رملان ابن ابراہیم کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ دونوں کی عمر لگ بھگ تیس سال بتائی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اتوار کی چھٹی ہونے کی بنا پر نو لوگوں پر مشتمل ایک گروپ بنٹوال تعلقہ کے ایک دیہات ماروپلّی سے تمبے ندی میں تفریح کے لئے آئے تھے، سبھی ندی میں تیر رہے تھے، جس کے دوران اچانک دو نوجوان ندی میں ڈوبنے کی واردات پیش آئی۔
پاس پڑوس کے دیہاتوں کے لوگوں نے بالخصوص ماہر تیراکوں نے ندی میں چھلانگ لگا کر مسلسل تلاشی کے بعد دونوں کی لاشوں کو برآمد کرلیا گیا ہے۔
بنٹوال مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔