بھٹکل کے مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دو اسکولی بچے ہلاک؛ دونوں کی لاشیں برآمد
بھٹکل 3/اکتوبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دو بچے لاپتہ ہوگئے تھے، دونوں کی لاشیں آج سمندر سے برآمد کرلی گئیں ہیں۔ ان کی شناخت گنیش ماستی نائک (12) اور ونائک عرف ناگراج ناگیش نائک (14) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دونوں ششی ہتھلو کے رہنے والے تھے۔
پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کل پیر کی دوپہر اسکول کے کچھ بچے مرڈیشور کے سنّا باوی سمندر میں کھیل رہے تھے کہ اچانک دو بچے سمندری موجوں کی نذر ہوکر لاپتہ ہوگئے۔ رات دیرگئے تک ان کی تلاشی مہم جاری تھی، مگر کوئی پتہ نہیں چل پایا تھا، مگر آج منگل صبح قریب چھ بجے دونوں لاشیں سمندر سے برآمد کرلی گئیں۔
مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔