بھٹکل میں چوری کی پھر واردات؛ زیورات اورنقد رقم نہیں ملی تو گھر کی چیزیں لے کر فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th August 2017, 4:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7/اگست (ایس او نیوز)  یہاں جامعہ آباد روڈ، ابوبکر مسجد کے قریب محترمہ فیروزہ رفیق کاکڑے کے مکان پر چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے گھر میں استعمال کی جانے والی چیزیں ٹی وی، اوون، جوسر، کپڑے، کوسمیٹکس وغیرہ پر ہاتھ صاف کرلیا ہے۔ 

گھر کی مالکن فیروزہ نے بتایا کہ وہ سنیچر شام کو گھر پر تالہ لگاکر  بندرروڈ پر واقع اپنی والدہ کے گھر گئی تھی، آج پیر صبح قریب گیارہ بجے واپسی ہوئی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ لاک کئے گئے دونوں بیڈ روم کھلے ہوئے تھے، الماریوں کو توڑ کر کھولا گیا تھا، قیمتی کپڑے اور دیگر قیمتی کوسمیٹکس چیزیں غائب تھیں، ساتھ ساتھ ٹی وی، اوون، جوسر وغیرہ غائب تھیں۔ لگ بھگ 1.75 لاکھ مالیت کی چوری ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ڈائننگ روم میں واقع الماریوں کو بھی کھول کر قیمتی چیزیں چرائی گئی ہیں، البتہ چوروں کو گھر میں نقد رقم اور سونے کے زیورات وغیرہ نہیں مل سکے۔ 

گھر کے دروازوں کو اندرونی لاک سسٹم سے بند کیا گیا تھا، اس کے بائوجود چوروں نے گھر کے اندر رسائی حاصل کرتے ہوئے چوری کی واردات انجام دی ہے۔

اطلاع ملتے ہی بھٹکل مضافاتی پولس موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔ گھر کے ایک وینٹی لیٹر کی جالی کٹی ہوئی پائی گئی، جبکہ  مکان کی چھت پر واقع دروازے کا تالہ ٹوٹا ہوا پایا گیا جس کو دیکھتے ہوئے پولس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ چوروں نے وینٹی لیٹر کی کھڑکی سے اندر داخل ہوئے ہیں، بعد میں چھت کے دروازے پر لگے تالے کو توڑ کر قیمتی چیزیں لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ گھر کی مالکن زیادہ تر بنگلور میں رہتی ہیں اور گھر ہمیشہ بند رہتا ہے، سنیچر کو ہی یہ لوگ بنگلور سے آئے تھے اور شام کو پھر گھر بند کرکے اپنی والدہ کے گھر چلے گئے تھے، اس بنا پر اس بات کا بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سنیچر کو جب یہ لوگ گھر واپس آئے تھے تو موقع دیکھ کر چور اُسی وقت گھر کے اندر گھس کر کہیں چھپ گیا ہوگا، جیسے ہی شام کو ان لوگوں نے گھر کو پھربندکیا، اُسی کا فائدہ اُٹھا کر یہ واردات انجام دی گئی ہوگی۔

بہرحال پولس نے واقعے کے تعلق سے شکایت درج کرلی ہے۔ مزید چھان بین جاری  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...