نیویارک،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکن ایئر لائنز اپنے فلیٹ میں شامل کیے جانے والے نئے طیاروں کی اکانومی کلاس کی نشتوں کے درمیانی فاصلے کو مزید دو انچ کم کررہی ہے، جس کا مقصد طیارے میں سیٹوں کی تعداد بڑھانا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکن ایئر لائنز کے لیے تیار کیے جانے والے بوئنگ 737 جیٹ طیاروں میں سیٹوں کا درمیانی فاصلہ 29 انچ کیا جا رہا ہے ، جب کہ اس وقت یہ فاصلہ 31 انچ ہے۔نشستوں کے درمیان فاصلے میں کمی مسافروں کو اپنی ٹانگیں پھیلانے کے لیے کم جگہ ملے گی۔ تاہم ایئر لائننز کا کہنا ہے کہ نئی نشستیں اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ فاصلے میں کمی سے مسافروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔اسی طرح طیارے میں آمدورفت کے لیے نشستوں کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 31 انچ سے گھٹا کر 30 انچ کیا جا رہا ہے۔امریکن ایئر لائنز کے ترجمان جوشوا فرید کا کہنا ہے کہ نئی نشستیں خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہیں جو جگہ بچانے کے کام آتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ اگلی نشستوں سے ان کا فاصلہ دو انچ گھٹ گیا ہے لیکن انہیں اس طریقے سے بنایا گیا ہے کہ گھٹنے اور اگلی سیٹ کے درمیان زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھا جا سکے۔طیارے میں مزید نشستوں کا اضافہ مسافروں کے لیے پریشانی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ مسافر وں میں پرانے طیاروں، مختلف سہولتوں کی قیمتوں میں اضافے اور عملے کے رویے کی وجہ سے پہلے ہی برہمی پائی جاتی ہے۔حال ہی میں ایک طیارے سے تشدد کے ذریعے ایک مسافر کو نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
ایک نظر اس پر بھی
افغانستان کے صوبہ فراہ میں پانچ فوجی طالبان کے ہاتھوں ہلاک
افغانستان کے صوبے فراہ میں ایک دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ فراہ کے گورنر محمد ناصر مہری کے مطابق طالبان نے ایک حفاظتی چوکی کو نشانہ بنایا۔
لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک، 263 کو بچا لیا گیا
لیبیامیں تارکین وطن کشتی ڈوبنے سے 11افراد ہلاک جبکہ 263 کو بچا لیا گیا۔لیبیا کے نیوی ترجمان نے بتایا دارالحکومت طرابلس سے 70 کلومیٹر کی مسافت پر واقع سبراتھا کے ساحل پر پہلے آپریشن میں 83 افراد کو بچایاگیا جبکہ 11افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔
فضائی کارروائی میں دلہن سمیت تقریب کے کم از کم 20 شرکا ہلاک
شمالی یمن میں سعودی قیادت والے اتحاد کی جانب سے شادی کی ایک تقریب پر کی گئی فضائی کارروائی میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی سینیٹ : خارجہ تعلقات کمیٹی کی مائیک پومپیو کی بطور وزیر خارجہ حمایت
امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے پیر کے روز معمولی اکثریت کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مائیک پومپیو کے بطور وزیر خارجہ تقرر کی تائید کر دی۔
ٹورنٹو: وین کے ذریعے روندے جانے سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک وین ڈرائیور نے شہر کے وسطی علاقے میں لوگوں کے ہجوم پر اپنی وین چڑھا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
یمن : حوثیوں کا سیاسی قائد صالح الصماد عرب اتحاد کے فضائی حملے میں ہلاک
یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کی نام نہاد سپریم سیاسی کونسل کا سربراہ صالح الصماد عرب اتحاد ی افواج کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
رین سم ویئر وائرس ونڈوز ایکس پی کمپیوٹرز کو نشانہ بنا سکتا ہے
سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں کمپیوٹر کا استعمال کرنے والے ہزاروں افرادحالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر وائرس کے حملے کے بعد بدستور خطرے میں ہیں۔ رین سم ویئر نامی اس وائرس کے حملے نے دنیا بھر کی حکومتوں اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
گوڈیڈی نے نیا مارکیٹنگ مہم لانچ کیا
چھوٹے بزنس، آزاد وینچرز کے لئے وقف دنیا کے سب کلاؤڈ پلیٹ فارم، گوڈیڈی نے آج بھارت کے چھوٹی تجارتوں کو روایتی بازار کے حدود سے آگے بڑھ کر انٹرنیٹ پر کاروبار کرنے کے فوائد کے بارے میں تعلیم دینے کے لئے ایک نیا انٹیگریٹیڈ مارکیٹنگ مہم لانچ کیا۔ اس انٹیگریٹیڈ مہم میں پانچ علاقائی ...
اوپپونے نیاسیلفی ایکسپرٹ ایف 3 پلس لانچ کیا
مسلسل بہتر ہو رہے گلوبل اسمارٹ فون برانڈ، اوپپو نے نیا سیلفی ایکسپرٹ ایف 3 پلس لانچ کرکے 'گروپ سیلفی' ٹرینڈ متعارف کرایا۔ اس کی قیمت 30990 روپے ہے۔ ایف 3 پلس میں برانڈ کا پہلا ڈوئل فرنٹ سیلفی کیمرہ ہے، جس نے پہلے 120 ڈگری وائڈ اینگل گروپ سیلفی کیمرے لگا ہے۔ ایف 3 پلس کی پہلی فروخت 1 ...