ریاستی سرکار کے خلاف11اکتوبر کو ہوگا جنوبی کینرا میں سنگھ پریوار کا احتجاج
اڈپی 10؍اکتوبر (ایس او نیوز) گؤ رکھشا سمیتی کے زونل چیف مرلی کرشنا ہسنتاڈک کے بیان کے مطابق ریاستی حکومت کی طرف سے ہندوؤں کی آواز دبانے اور ان پر ستم ڈھانے والے اقدامات کی مخالفت میں 11اکتوبر کو جنوبی کینر اکے 100مقامات پرصبح 11بجے سے 12بجے تک بیک وقت احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔جس میں ریاستی سرکار کی ہندو مخالف پالیسیوں کی مذمت کی جائے گی۔
مرلی کرشنا کے مطابق ریاستی حکومت ہندوؤں کی سرگرمیوں پر پابندی لگاتی ہے۔ گائے کی سپلائی اور لو جہاد وغیر ہ پر روک لگانے کی کوشش کرنے والوں پر مقدمات دائر کیے جاتے ہیں۔بی سی روڈ اور کلاڈکا میں فرقہ پرستوں کی کارستانی جگ ظاہر ہیں مگر ہندو لیڈروں کو شہر بدر کرنے کے نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔ اس لئے ہندو جاگرن ویدیکے اور وشو ا ہندو پریشد کے زیر اہتمام 100مراکز پر ہونے والے اس احتجاج میں ہر مرکز پر 100سے 150کارکنان مظاہرے میں شرکت کریں گے۔