بھٹکل میں ماں کے انتقال کے بعد بیٹا بھی فوت؛ دونوں کی ایک ساتھ تدفین

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd July 2018, 9:42 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 3/جولائی (ایس او نیوز) یہاں مدینہ کالونی محی الدین اسٹریٹ میں ماں کے انتقال کے کچھ ہی دیر بعد اُس کے بیٹے پر بھی دل کا دورہ پڑنے سے اُس کے بھی انتقال کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔یہ واقعہ آج منگل دوپہر کو پیش آیا ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایک شادی ہال میں   محترمہ شہر بانو کے  ایک پوتے اور پوتی  کی  شادی کی تقریب چل رہی تھی جس کے دوران مدینہ کالونی، محی الدین اسٹریٹ پر واقع   گھر پر شہر بانو  انتقال کرگئی،  بتایا گیا ہے کہ ماں کے انتقال کی خبر ملتے ہی  فقیہ اسماعیل گھر پہنچا اور  ماں کی میت دیکھ کر اُسے بوسہ دینے کے بعد سیدھے  شادی ہال پہنچ گیا  مگر وہاں  نکاح کی تقریب چل رہی تھی جس  کو دیکھتے ہوئے اُس نے نکاح ہونے کا انتظار کیا پھر نکاح ہوتے ہی  اُس نے کچھ  لوگوں کو ماں کے انتقال کی خبر سنائی جس کے دوران اُس پر دل کا دوہ پڑ گیا اور وہ   وہیں گر گیا۔ فقیہ اسماعیل کو  فوری ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اُسے    مینگلور لے جایا جارہا تھا کہ دوپہر قریب دو بجے سورتکل پہنچنے تک  اُس نے دم توڑ دیا۔

اسماعیل  کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سعودی میں برسرروزگار تھا، وہاں سے بیمار ہونے کے بعد  واپس شہر لوٹا تھا، اس کی چاروں بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہیں، اُس کو بیوی، ایک بھائی اور پانچ بہنیں ہیں۔

ایک ساتھ ماں اور بیٹے کے انتقال کی خبر  پھیلتے ہی  کافی لوگ گھر پہنچ گئے اورمیتوں  کا آخری دیدار کرتے ہوئے گھروالوں سے تعزیت کی۔بعد میں  دونوں جنازوں کو ایک ساتھ بھٹکل جامع مسجد لے جایا گیا، جہاں بعد نماز مغرب،  نماز جنازہ کے بعد پرانے قبرستان میں تدفین عمل میں ا ٓئی۔ جنازے میں شہر کے کافی لوگ شریک تھے۔ اللہ تعالیٰ دونوں کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

ڈاکٹر کے ہریش کماراب اُترکنڑا کے نئے ڈپٹی کمشنر؛ ایس ایس نکول کا بنگلور تبادلہ

ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کا بنگلور تبادلہ کرنے کے ساتھ ہی ڈاکٹر کے ہریش کمار کو ضلع کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ ریاست کے گورنر کے حکم پر ان دونوں کے تبادلے ہوئے ہیں۔

ٹیلی ویژن اور اخبارات دیکھنے والوں کا دماغ صحیح نہیں ہوتا۔ متنازع بیانات دینے والے اننت کمار ہیگڈے نے اب میڈیا والوں کو لیا آڑے ہاتھ

مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے ایک بار پھر اپنی زبان درازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا پر نشانہ سادھا اور کہا کہ میڈیا والے جو بھی من چاہے وہ لکھ دیتے ہیں۔جو لوگ ٹی وی دیکھتے اور اخبارات پڑھتے ہیں، ان کا دماغ صحیح نہیں ہوتا۔

بھٹکل : منکال وئیدیا کے بیان پر بی جے پی کا جوابی وار؛شرالی میں ہائی وے کی چوڑائی کی توسیع کا ٹھیکرہ ریاستی حکومت پر پھوڑا

شرالی میں قومی شاہراہ کی توسیع کے تعلق سے کل سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے بی جے پی کو راست نشانے پر لیتے ہوئے بیان دیا تھا کہ ہائی وے کی توسیع  کا کام نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ہوتا ہے جس کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے  منظوری حاصل کرنی ہوتی ہے، مگر منکال وئیدیا کے بیان پر چراغ پا ...

بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک دوبارہ کانگریس میں شامل؛ کہا، اننت کمار ہیگڈے کو شکست دینا میرا مقصد

توقع کے مطابق بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک بدھ کو بنگلورو کی کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) دفتر میں ریاستی صدر دنیش گنڈوراؤ ، ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے ، کانگریس ضلع صدر بھیمنا نائک کی موجودگی میں دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

گروسدھیندرا کالج بھٹکل اور جے جی کالج ہبلی نے جیتا کرناٹکا یونیورسٹی شٹل بیڈمنٹن زونل چمپئین کا خطاب؛ بھٹکل انجمن کو سوم مقام

یہاں انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے زیراہتمام روٹری کلب میں منعقدہ دو روزہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ سے ملحق کالجوں کے درمیان مردوں اور عورتوں کے زونل لیول شٹل بیڈمینٹن ٹورنامنٹ میں  شری گرو سدھیندرا کالج بھٹکل اور جے جی کالج  ہبلی نے زبردست پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بالترتیب ...

ڈاکٹر کے ہریش کماراب اُترکنڑا کے نئے ڈپٹی کمشنر؛ ایس ایس نکول کا بنگلور تبادلہ

ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کا بنگلور تبادلہ کرنے کے ساتھ ہی ڈاکٹر کے ہریش کمار کو ضلع کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ ریاست کے گورنر کے حکم پر ان دونوں کے تبادلے ہوئے ہیں۔

مالیگاؤں2006 بم دھماکہ معاملہ: ہائی کورٹ ہندو ملزمین کے وکلاء پر برہم ، جلد سماعت سے انکار کیا

مالیگاؤں2006ء بم دھماکہ معاملے میں نچلی عدالت سے مقدمہ سے ڈسچارج کیئے گئے 9؍ مسلم نوجوانو ں کے خلاف ریاست مہاراشٹر اور بھگوا ملزمین کی جانب سے داخل کردہ اپیلوں پر آج ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے فوری سماعت سے انکار کیا اور بھگوا ملزمین کے وکلاء کی ضد پر برہمی کا اظہار بھی ...

بھٹکل : منکال وئیدیا کے بیان پر بی جے پی کا جوابی وار؛شرالی میں ہائی وے کی چوڑائی کی توسیع کا ٹھیکرہ ریاستی حکومت پر پھوڑا

شرالی میں قومی شاہراہ کی توسیع کے تعلق سے کل سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے بی جے پی کو راست نشانے پر لیتے ہوئے بیان دیا تھا کہ ہائی وے کی توسیع  کا کام نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ہوتا ہے جس کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے  منظوری حاصل کرنی ہوتی ہے، مگر منکال وئیدیا کے بیان پر چراغ پا ...

بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک دوبارہ کانگریس میں شامل؛ کہا، اننت کمار ہیگڈے کو شکست دینا میرا مقصد

توقع کے مطابق بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک بدھ کو بنگلورو کی کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) دفتر میں ریاستی صدر دنیش گنڈوراؤ ، ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے ، کانگریس ضلع صدر بھیمنا نائک کی موجودگی میں دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

بنگلورو ایئر شو حادثے میں نیا موڑ۔ جھیل میں ملا ایک اور زخمی پائلٹ

کل بنگلورو میں ایئر شو ریہرسل کے دوران فضا میں دو جیٹ ہوائی جہاز ٹکرانے کی وجہ سے ایک پائلٹ ہلاک اور دو پائلٹس زخمی ہونے کی خبر دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ دو جیٹ فائٹرس کے اندر تین ہی پائلٹ تھے۔ مگر آج اس معاملے میں اس وقت ایک غیر متوقع موڑ سامنے آیا جب جائے حادثہ سے دور ایک ...